بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

"میں تمہیں طلاق دیتا ہوں پر۔۔۔" کہنا


سوال

خاوند نے بیوی کے طلاق کے مطالبہ پر کہا کہ" میں تمہیں طلاق دیتا ہوں پر ..."،  "پر"  سے وہ شرط بیان کرنا چاہتا تھا،  مگر بیوی نے روک دیا ۔ اب اس صورت میں طلاق ہوئی یا نہیں؟

جواب

بصورتِ مسئولہ  اگر شوہر نے یہ الفاظ کہے: " میں تمہیں طلاق دیتا ہوں پر" یعنی آگے شرط ذکر کرنا چاہتا تھا لیکن بیوی نے روک دیا تو ایسی صورت میں بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہو گی۔

النهر الفائق شرح كنز الدقائق (2/ 387):

"واختلف في تنجيزه، فلو قال: أنت طالق إن، ولم يزد عليه، أو: أنت كذا ثلاثًا لولا، أو: إن كان، أو: إن لم يكن، لم تطلق في قول الثاني، و به يفتى، و وافقه محمد للحال."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201365

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں