بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

موجودہ زمانے میں مہر کی کم سے کم مقدار


سوال

مہر کی کم سے کم مقدار آج کے حساب سے کتنی ہے؟

جواب

مہر  کی کم سے کم مقدار 10درہم کے بقدر چاندی یا اس کی قیمت ہے، اور 10 درہم کا وزن 2تولہ ساڑھے سات ماشہ ہے، اور موجودہ وزن کے مطابق  اُس کی مقدار 30  گرام 618 ملی گرام ہوتی ہے، اس سے کم مہر مقرر نہیں کیا جاسکتا۔

تبیین الحقائق میں ہے:

"قال - رحمه الله - (وأقله عشرة دراهم) أي ‌أقل ‌المهر عشرة دراهم سواء كانت مضروبة أو غير مضروبة حتى يجوز وزن عشرة تبرا، وإن كانت قيمته أقل."

(كتاب النكاح، باب المهر، ج:2، ص:136، ط:دار الكتاب الإسلامي)

فتاویٰ عالمگیریہ میں ہے:

"‌أقل ‌المهر عشرة دراهم مضروبة أو غير مضروبة حتى يجوز وزن عشرة تبرا، وإن كانت قيمته أقل، كذا في التبيين وغير الدراهم يقوم مقامها باعتبار القيمة وقت العقد في ظاهر الرواية حتى لو تزوجها على ثوب أو مكيل أو موزون وقيمته يوم العقد عشرة فصارت يوم القبض أقل ليس لها الرد وفي العكس لها ما نقص."

(كتاب النكاح، الباب السابع في المهر، الفصل الأول في بيان مقدار المهر وما يصلح مهرا وما لا يصلح، ج:1، ص:302، ط:دار الفكر بيروت)

جواہر الفقہ میں ہے:

"فائدہ:درہم شرعی کا جو وزن اوپر بیان کیا گیا ہے، تمام احکام ومعاملاتِ شرعیہ میں جہاں کہیں درہم بولا گیا ہے، یہی درہمِ شرعی مراد ہوگا، اس لیے عورت کے مہر کی کم سے کم مقدار جو حنفیہؒ کے نزدیک دس درہم ہے، دو تولہ ساڑھے سات ماشہ چاندی ہوئی۔"

(اوزانِ شرعیہ ، ج:3، ص:410، ط:مکتبہ دارالعلوم کراچی)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144411102190

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں