بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ماتریدیہ کاتعارف


سوال

 مجھے یہ پوچھنا ہے کہ ماتریدیہ کس فرقے کو کہا جاتا ہے؟  اس کا بانی کون ہے ؟کیا یہ فرقہ حق پر ہے یا باطل پر؟ اور اگر یہ باطل پر ہے تو ان کے کچھ باطل عقائد بتائیں۔

جواب

عقائدکی کلامی تعبیرات کےاعتبارسےاہلسنت والجماعت کی دوشاخیں ہیں:ایک ماتریدیہ،اوردوسرااشاعرہ؛لہذاماتریدیہ کوئی مستقل فرقہ کانام نہیں ہے،بلکہ اہلسنت والجماعت عقائدکےباب میں امام ابومنصورماتریدی رحمہ اللہ کےطرزکوترجیح دیتےہیں،اوراس کوحق اوردرست سمجھتےہیں۔

نام: محمد بن محمد بن محمود، کنیت: ابو منصور، اور نسبت :ماتریدی اور سمرقندی ہے،سن 238ہجری کوماتریدی مقام پرپیداہوئے،اوراسی مقام پرخوب علومِ شرعیہ سیکھے،اورسن 333ہجری میں وفات پائی۔

نوٹ:تفصیلی حالات جاننےکےلیےجامعہ کےویب سائٹ پریہ عنوان ملاحظہ کیجئے:امامِ اہلِ سنت، امام الہُدیٰ، امام ابومنصور ماتریدی رحمہ اللہ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144412101103

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں