بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مٹی کی سفید ڈلی / میٹ پتھر کھانا


سوال

مٹی کی ڈلی، سفید پتھر، میٹ نام ہے، اس کا کھانا جائز ہے یا ناجائز؟

جواب

مٹی بذات خود  حرام چیز نہیں ہے، لیکن اس کا کھانا انسانی صحت کے لیے عموماً نقصان دہ ہوتا ہے، اس لیے فقہاءِ کرام نے مٹی کھانے کو مکروہ قرار دیا ہے، لہذا مذکورہ مٹی کی اتنی مقدار  کھانا جو صحت کے لیے نقصان دہ ہو  مکروہ ہے، اس سے کم جو صحت کے لیے نقصان دہ نہ ہو ، اس کا کھانا مکروہ نہیں ہوگا۔ فتاویٰ عالمگیری میں ہے:

"أکل الطین مکروه، ذکر في فتاوی أبي اللیث، ذکر شمس الأئمة الحلوائي في شرح صومه: إذا کان یخاف علی نفسه أنه لو أَکَلَه أَوْرَثَه ذلك علةً أو آفةً لایباح له التناول، وکذلك هذا في کل شيءٍ سوی الطین، وإن کان یتناول منه قلیلاً أو کان یفعل ذلك أحیاناً لا بأ س به، کذا في المحیط. الطین الذي یحمل من مکة ویسمی طین أحمر، هل الکراهیة فیه کالکراهة في أکل الطین علی ما جاء في الحدیث؟ قال: الکراهیة في الجمیع متحدة،کذا في جواهر الفتاوی. وسئل عن بعض الفقهاء عن أکل طین البخاری ونحوه، قال: لا بأس بذلك مالم یضر، و کراهیة أکله لا للحرمة، بل لتهیج الداء". (الفتاویٰ الهندية، ص ۲۲۷ج۶، کتاب الکراهیة، الباب الحادي عشر في الکراهیة في الأکل وما یتصل بها) فقط واﷲ أعلم


فتوی نمبر : 144108200862

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں