بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مادر ڈیری کے دودھ کا حکم


سوال

 مادر ڈیری پیکٹ  کا  دودھ  استعمال کرنا کیسا ہے؟

جواب

کسی بھی چیز کے حلال و حرام ہونے کا مدار اس میں شامل اجزاء کے حلال یا حرام ہونے پر ہوتا ہے، پس اگر مذکورہ کمپنی کا دودھ خالص دودھ ہو، اس میں کسی حرام اجزاء کو شامل نہ کیا جاتا ہو تو اس کا پینا حلال ہوگا،  البتہ اگر کوئی حرام جزء شامل کیا جاتا ہو تو حرام ہوگا، لہذا صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ کمپنی کی اشیاء کے اجزاء ترکیبی جانچ پڑتال کے بعد ان کا استعمال کیا جائے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201839

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں