بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ماتم سے زخمی شیعوں کا علاج کرنا


سوال

 میں ایک جنرل ہسپتال میں کام کرتا ہوں، 9 اور 10 محرم الحرام کو شیعہ زنجیر زنی کر کے اپنے آپ کو زخمی کرتے ہیں، پھر ان کو ہسپتال لاتے ہیں، یہ ایک غیر شرعی عمل کرتے ہیں اور گستاخِ صحابہ بھی ہیں، کیا ہم ان کا علاج معالجہ کر سکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ ماتم کرنا، اپنے آپ کو زخمی کرنا یا صحابہ کی گستاخی کرنا، ناجائز عمل اور گناہِ کبیرہ ہے، تاہم ایسے شخص کا علاج کرنا ممنوع نہیں، لہذا بحیثیت ڈاکٹر علاج کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200372

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں