بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہنسی مذاق میں بھی معصیت والے افعال کے ارتکاب سے اجتناب کرنا چاہیے


سوال

 میں اپنے 6 دوستوں کے ساتھ ایک فلیٹ میں رہتا ہوں جس میں سب لڑکے ہی ہیں۔ ان لڑکوں میں سے دو لڑکے تھوڑے زیادہ صحت مند ہے اور چھاتی عورت نما ہے۔ ہم کچھ دوست تفریح اور شغل کے لیے اُن کی چھاتی دبا دیتے ہیں۔  کیا ہم اس کی وجہ سے گناہ کا ارتکاب تو نہیں کرتے؟ 

جواب

صورتِ  مسئولہ میں دوستوں کا آپس میں بے تکلف ہونا، ہنسی مذاق کرنا تو درست ہے۔ البتہ ہنسی مذاق اور تفریح کے موقع پر بھی ایسے افعال سے اجتناب کرنا چاہیے جو دوسرے ساتھیوں کی عزت نفس کے منافی ہوں؛  لہذا ہنسی مذاق کے وقت بھی  ایسے معصیت والے افعال کے ارتکاب سے اجتناب کرنا چاہیے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311100499

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں