ميرى بيوى كا نام معصومہ زینب ہے، کیا یہ نام ٹھیک ہے؟
معصومہ زینب دو لفظوں کا مرکب ہے، پہلا لفظ "معصومہ" اور دوسرا لفظ "زینب" ہے، لڑکیوں کا نام زینب رکھنا نہ صرف ٹھیک ہے، بلکہ بہتر اور برکت کا باعث ہے؛ کیوں کہ کئی صحابیات رضی اللہ عنہم کا نام زینب ہے، خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی بیٹی کا نام بھی زینب تھا، البتہ پہلا لفظ "معصومہ" ہے، یہ نام رکھنا ٹھیک نہیں ہے ، چاہے اکیلے ہو یا کسی دوسرے لفظ کے ساتھ ملا کر ہو، کیوں کہ اس کا معنی ہے گناہ سے بچی ہوئی، جس سے گناہ نہ ہوا ہو، یہ صفت انسانوں میں سے صرف انبیاء کی ہے، انبیاء علیہم السلام کے علاوہ کسی کو معصوم یا معصومہ کہنادرست نہیں۔
ري الظمآن بمجالس شعب الإيمان میں ہے:
"إذا عرفنا أنَّ من خصائص الأنبياء العصمة تبيَّنَ لنا أنَّ غير الأنبياء لا يقال بعصمتهم؛ فأهلُ السنة والجماعة لا ينسبون العصمة لغير الأنبياء والمرسلين."
(عصمة غير الأنبياء،ج:2ص:78،ط:مكتبة دروس الدار)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144408101115
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن