بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مصنوعی آبپاشی سے تیار ہونے والی فصل پر عشر کا حکم


سوال

مصنوعی آب پاشی سے تیار ہونے والی فصل پر عشر کی مقدار   کیا ہے؟

جواب

جو زمین مصنوعی طریقوں میں سے کسی طریقہ سے سیراب کی جاتی ہو، مثلاً کنویں،  تالاب یا ٹیوب ویل سے تو اس زمین میں نصفِ عشر  (پیداوار کا بیسواں حصہ، یعنی پانچ فیصد) واجب ہوگا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 328):

(و) يجب (نصفه في مسقي غرب) أي دلو كبير (ودالية) أي دولاب؛ لكثرة المؤنة. وفي كتب الشافعية: أو سقاه بماءٍ اشتراه وقواعدنا لاتأباه، ولو سقى سيحاً وبآلة اعتبر الغالب، ولواستويا فنصفه. 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200449

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں