بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مصنوعی بال لگانے کا شرعی حکم


سوال

اگر ایک عورت کےبال کینسر کی وجہ سے گر گئے تو اس کو عارضی طور پر مصنوعی بال لگانا گناہ ہےیانہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں بیماری کی وجہ سے اگر بال جھڑگئے ہوں ،تو  کسی دوسرے انسان کے  بال لگانا ،انسانی بالوں کی وگ وغیرہ استعمال کرنا مردوعورت سب کے لیے ناجائز ہے،البتہ مصنوعی بال جو انسان کے نہ ہوں لگاسکتے ہیں، تاہم وضو/غسل میں اتارکرمسح کرنا/دھوناضروری ہوگا۔

چنانچہ صحیح بخاری  کی حدیث میں ہے:

'عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ:لَعَنَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ'

(باب الوصل في الشعر،ج:5،ص:2217،ط:دار ابن كثير، دار اليمامة - دمشق)

 ايك اور جگه صحیح بخاری میں   ہے:

عن حميد بن عبد الرحمن بن عوف:أنه سمع معاوية بن أبي سفيان عام حج، وهو على المنبر، وهو يقول، وتناول قصة من شعر كانت بيد حرسي: أين علماؤكم؟ سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم ينهى عن مثل هذه، ويقول: (إنما هلكت بنو إسرائيل حين اتخذ هذه نساؤهم)

(باب الوصل فی شعر،ج:5،ص:2216،ط:دار ابن كثير، دار اليمامة - دمشق)

نسائی شریف میں ہے:

عن أسماء «أن امرأة جاءت إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالت: يا رسول الله، إن بنتا لي عروس، وإنها اشتكت، فتمزق شعرها، فهل علي جناح إن وصلت لها فيه؟ فقال: لعن الله الواصلة والمستوصلة»

(70،لعن الواصلة والمستوصلة،ج:8،ص:187،ط:المكتبة التجارية الكبرى بالقاهرة)

اسی طرح نسائی شریف میں ایک اور روایت ہے:

عن ابن عمر قال: «لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم الواصلة والموتصلة، والواشمة والموتشمة»

(71)‌‌ لعن الواشمة والموتشمة،ج:8،ص:188،ط:المكتبة التجارية الكبرى بالقاهرة)

ابوداؤد میں ہے:

"عن سالمٍ عن سعيدِ بن جُبير، قال: لا بأسَ بالقرامِلِ قال أبو داود: كأنَّه يذهب إلى أن المنهي عنهُ شعور النساء."

(باب في صلة الشعر،ج:6،ص:642،ط:دار الرسالة العالمية)

الفتاوى الهنديةمیں ہے:

"وصل الشعربشعرالآمي حرام سواء كان شعرها اوشعرغيرها كذافي الاختيارشرح المختار ولاباءس للمراةان تجعل في قرونهاواذوائبهاشيئا من الوبر كذا في فتاوى قاضي خان"

(كتاب الكراهية ،الباب التاسع عشر، ج:5،ص:358،ط:دار الفكر بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144508101916

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں