بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حالتِ احرام اور غیر حالتِ احرام میں ماسک پہن کر طواف کرنے کا حکم


سوال

 عمرہ ادا کرتے وقت احرام باندھ لیا ، کرونا وباء کی وجہ سے سعودی عرب کی حکومت نے ماسک کی پابندی عائد کردی ہے،طوافِ کعبہ کے دوران ماسک لگا لیا جائے تو عمرہ ادا ہوگا یانہیں؟یادم تونہیں دیناپڑےگا؟

جواب

واضح رہے کہ ماسک  چہرے کے چوتھائی یا اس سے زیادہ حصہ کو چھپالیتا ہے ، لہذا  اگر کوئی شخص احرام کی حالت میں  ماسک پہنے اور  اسی حالت میں پورا ایک دن یا پوری ایک رات گزرجائے یا عمرہ مکمل ہوجائے تو اس پر دم (بکرا ، دنبہ وغیرہ)واجب ہوگااور  اگر عمرہ مکمل نہ ہوا ہو اور ماسک پہننے کی حالت میں ایک دن یا ایک رات  سے کم گزرا ہو  تو صدقہ) مقدارِصدقہ فطر )واجب ہوگا،تاہم کسی عذر کی وجہ سے لگانے کی صورت میں گنا ہ نہیں ہوگا، البتہ غیر حالتِ احرام میں(عذر ہو یا بلا عذر)  دونوں صورتوں میں ماسک  پہن کر طواف کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

غنیۃ الناسک میں ہے:

"وأمّا تعصيب الرأس والوجه فمكروه مطلقاً موجبٌ للجزاء بعذر أو بغير عذر للتغليظ إلاّ أنّ صاحب العذر غيرُ آثم" .

(غنیۃ الناسک، باب  الاحرام،فصل فی مکروہات الاحرام،ص:۹۱،ط:ادار ۃاالقرآن کراچی)

  اللباب مع شرحہ میں ہے:

"ولو غطّى جميع رأسه أو وجهه أي جميع وجهه بمخيط أو غيره يوماً وليلةً، وكذا بمقدار أحدهما فعليه دم أي كاملٌ بلا خلاف وفي الأقلّ من يوم كذا من ليلة صدقةٌ، والربع منهما كالكلّ قياساً على مسحهما ..... ولو عصب من رأسه أو وجهه أقلّ من الربع أي يوماً أو ليلةً فعليه صدقةٌ أي اتفاقاً".

(اللباب مع شرحہ،باب الجنایات وانواعہا،فصل فی تغطیۃ الراس والوجہ،ص:۴۳۵،ط:المکتبۃ الامدادیۃ)

معار ف السنن میں ہے:

"قوله:مثل الصلاة . قال شيخنا:هكذا عند الفقهاء في عدّة من الأحكام كستر العورة والطهارة، وجواز مرور الطائف أمام المصلّي، كما يدلّ عليه رواية في مشكل الآثار ...... قال الطبري في "القرى" بعد رواية الأحاديث المتعلقة بالباب (ص-238) في قوله صلّى الله عليه وسلّم:"الطواف بالبيت صلاة": دليلٌ على أنّ الطواف يشترط فيه الطهارة والستارة، وأنّ حكمه حكم الصلاة إلاّ في ما وردت فيه الرخصة من الكلام بشرط أن يكون بخير" .

(معارف السنن،کتاب الحج،باب ماجاء فی الکلام فی الطواف،ج:۶،ص:۴۱۹۔۴۲۰،ط:مجلس الدعوۃ والتحقیق الاسلامی کراچی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307101496

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں