بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد یا مسجد کے صحن میں جنازے کی نماز ادا کرنا


سوال

 مسجد کے اندر یا مسجد کے صحن میں نماز جنازہ ہوسکتی ہے یا نہیں؟

جواب

  کسی عذر کے بغیر  مسجد  کے اندر  یا مسجد کے صحن  میں جنازے کی نماز اداکرنا مکروہ ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا معمول یہی تھا کہ نمازِ جنازہ مسجد سے باہر کھلی جگہ میں ادا فرماتے تھے۔ البتہ اگر کوئی عذر ہو مثلاً  شدید بارش ہو اور کوئی متبادل جگہ موجود نہ ہوتو اس صورت میں مسجد میں نماز جنازہ ادا کی جاسکتی ہے۔

فتاویٰ شامی (226/2):

"إنما تكره في المسجد بلا عذر، فإن كان فلا، و من الأعذار المطر كما في الخانية و الاعتكاف كما في المبسوط، كذا في الحلية وغيرها."

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144206200090

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں