بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد الخَیف کے فضائل


سوال

مسجد الخَیف کے فضائل بیان کریں۔

جواب

مکہ مکرمہ  میں منی کی سرزمین میں مسجد خیف  تاریخ اسلام کی مسجدوں میں سے ایک  مسجد ہے ، یہ منیٰ میں سب سے بڑی اور مشہور مسجد ہے ، نیز یہ مسجد بڑی بابرکت اور دعاؤوں کی قبولیت کی جگہ ہے ،خیف پہاڑ کے دامن کو کہتے ہیں ، یہ مسجد چوں کہ پہاڑ کے نیچے ہے ؛ اس لیے اس کو "مسجد الخیف" کہتے ہیں۔

1. " مسجدِ خَیف" میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  اور ستر انبیاء علیہم السلام نے نماز ادا کی ہے ، چناں چہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ،کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مسجدِ خیف میں ستر انبیاء کرام علیہم السلام نے نماز پڑھی ، ان میں سے حضرت موسیٰ علیہ السلام بھی ہیں۔

2.  حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ : مسجدِ خیف میں ستر انبیاء کرام علیہم السلام کی قبور ہیں۔

3. اس مسجد میں نماز پڑھنے کی تاکید کی گئی ہے ، چناں چہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے مروی ہے ، وہ فرماتے ہیں  کہ: 75انبیاء کرام نے بیت اللہ کا حج ادا کیا ، ان میں سے ہر ایک نے بیت اللہ کا طواف کیا اور منیٰ کی مسجد میں نماز ادا کی ، اگر آپ کے لیے ممکن ہو کہ مسجد منی میں آپ سے کوئی نماز نہ چھوٹ پائے ، تو ایسا اہتمام ضرور کرو۔

4.حجاج ِ کرامکے لیے 8 ذو الحجہ کو  منیٰ میں اس مسجد کے دائیں بائیں جانب قیام کرنا مسنون ہے، اس لحاظ سے بھی اس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

"المعجم الكبير للطبراني" میں ہے:

"عن ابن عباس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: صلى في مسجد الخيف سبعون نبيا منهم موسى ...."

(باب العين، رقم الحديث:12283، ج:11، ص:452، ط:مكتبة ابن تيمية القاهرة)

وفيه أيضا:

"عن ابن عمر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: في ‌مسجد ‌الخيف ‌قبر ‌سبعين ‌نبيا."

(باب العين، رقم الحديث:13525، ج:12، ص:414، ط:مكتبة ابن تيمية القاهرة)

"أخبار مكة للأزرقي" میں ہے:

"عن مجاهد، أنه قال: حج خمسة وسبعون نبيا، ‌كلهم ‌قد ‌طاف ‌بالبيت وصلى في مسجد منى، فإن استطعت أن لا تفوتك الصلاة في مسجد منى فافعل."

(‌‌ذكر حج إبراهيم عليه السلام وأذانه بالحج وحج الأنبياء بعده، ج:1، ص:69، ط:دار الأندلس للنشر بيروت)

"عمدة القاري شرح صحيح البخاري" میں ہے:

"(بخيف بني كنانة) ، الخيف ما ارتفع عن مجرى السيل وانحدر عن غلظ الجبل، ومسجد منى يسمى: مسجد الخيف، لأنه في سفح جبلها، وقد فسر الزهري الخيف بالوادي."

 (‌‌كتاب الجهاد والسير، باب إذا أسلم قوم في دار الحرب، رقم الحديث:8503، ج:14، ص:304، ط:دار إحياء التراث العربي)

"عون المعبود وحاشية ابن القيم" میں ہے:

"الخيف ‌ما ‌ارتفع ‌عن ‌مجرى ‌السيل وانحدر عن غلظ الجبل ومسجد منى يسمى مسجد الخيف لأنه في سفح جبلها."

 (‌‌كتاب استفتاح الصلاة، باب افتتاح الصلاة، رقم الحديث:740، ج:2، ص:310، ط:دار الكتب العلمية بيروت)

"المطالب العالية لإبن حجر العسقلاني" میں ہے:

"عن عبد الملك بن أبي بكر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:  إذا قدمنا، إن شاء الله تعالى، نزلنا الخيف ، والخيف مسجد منى."

(كتاب الحج، باب النزول بمنى، رقم الحدیث:1252، ج:7، ص:38، ط:دار العاصمة للنشر والتوزيع)

"البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق" میں ہے:

"أصحها أنه يخرج إليها بعدما طلعت الشمس لما ثبت من فعله عليه السلام كذلك في حديث جابر الطويل وابن عمر مع اتفاق الرواة أنه صلى الظهر بمنى فالبيتوتة بها سنة والإقامة بها مندوبة كذا في المحيط، ولو لم يخرج من مكة إلا يوم عرفة أجزأه أيضا، ولكنه أساء لترك السنة، وأفاد أنه لا فرق بين أن يكون يوم التروية يوم الجمعة أو لا فله الخروج إليها يوم الجمعة قبل الزوال، وأما بعده فلا يخرج ما لم يصلها كما إذا أراد أن يسافر يوم الجمعة من مصره وينبغي أن لا يترك التلبية في الأحوال كلها حال الإقامة بمكة داخل المسجد الحرام وخارجه إلى حال كونه في الطواف، ويلبي عند الخروج إلى منى ويدعوا بما شاء، ويستحب أن ينزل ‌بالقرب ‌من ‌مسجد ‌الخيف."

(كتاب الحج، باب الإحرام، ج:2، ص:361، ط:دار الكتاب الإسلامي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144501102674

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں