بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ربیع الثانی 1446ھ 09 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد میں داخل ہونے کی دعا


سوال

سنا ہے کہ پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب مسجدمیں داخل ہوتوسب سےپہلے بسم اللہ پڑھواس کے بعد مجھ پرسلام پڑھواورپھرمسجدمیں داخل ہونے کی دعاپڑھو،اگریہ صحیح ہےتو مہربانی فرماکرحدیث کی تفصیل اورکتاب کے حوالہ سے بھی وضاحت فرمادیں۔

جواب

جس حدیث کا مضمون آپ نے ذکر کیا ہے وہ درست ہے، حدیث کے الفاظ مسند امام احمد بن حنبل میں اس طرح مذکور ہیں، عن فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قالت: کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذا دخل المسجد قال: بسم اللہ والسلام علی رسول اللہ اللہم اغفرلی ذنوبی وافتح لی ابواب رحمتک۔ &bsp; فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200474

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں