بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد میں بلا عذر کرسی پر بیٹھنا


سوال

 کیا مسجد میں بلا عذر کرسی پر بیٹھنا جائز ہے؟

جواب

مساجد اللہ تعالیٰ کا گھر اور نہایت ادب و احترام اور تواضع کے اظہار کی جگہ ہیں، اور زمین پر بیٹھنے میں تواضع اور ادب زیادہ ہے، جب کہ عذر (شدید بیماری یا وعظ وبیان) کے علاوہ کرسی پر بیٹھنا (جیساکہ سوال میں صراحت ہے کہ بلاعذر بیٹھنا) تواضع اور مسجد کے آداب کے خلاف ہے،  لہذا بغیر کسی مجبوری کے کرسی استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

یہ حکم تو بغیر عذر کے مساجد میں کرسیوں پر بیٹھنے کا ہے، اوراگر شرعی مجبوری (بیماری) کے بغیر کرسی پر نماز ادا کی تو نماز ادا نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200992

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں