بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان میں تراویح پڑھنےکے بجائے گھر پر قرآن مجید ختم کرنا


سوال

اگر کوئی شخص مسجد میں  تراویح پڑھنے کے بجائے گھر پر ہی قران مجید کو رمضان کے مہینے میں دو تین دفعہ ختم کرے تو یہ بہتر ہے یا نہیں ؟

جواب

واضح  رہے کہ   تراویح پڑھنا سنت   مؤکدہ ہے  ترک کرنے پر آدمی گناہ گار ہوجاتاہے،  لہٰذا  صورت مسئولہ میں   قرآن مجید کو کئی بار ختم پر کرنے پر اگرچہ ثواب ملے گا۔لیکن تروایح  جو رمضان  المبارک کا خاصہ ہےاس کے  ثواب سے محروم ہوگا ،لہٰذا  سائل  رمضان المبارک میں تروایح کے وقت تراویح  پڑھے، اس کےعلاوہ اوقات  میں کثرت سے قرآن مجید کی تلاوت کا اہتمام کرے۔الغرض تراویح پہلے ادا کرے ،پھر جو چاہے جتنا چاہے قرآن پڑھے ۔

فتاوی شامی میں ہے:

”(التراويح سنة) مؤكدة لمواظبة الخلفاء الراشدين (للرجال والنساء) إجماعا.“

(فتاوی شامی ج:2،ص:43،ط:ایچ ایم سعیدکمپنی)

فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144509100445

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں