بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد میں داخل ہونے کی یا نکلنے کی دعا کہاں پڑھی جائے؟


سوال

مسجد میں داخل ہونے کی دعا اور مسجدسے باہر جانے کی دعا ہم کس وقت پڑھیں؟  کیا اس وقت پڑھیں جب جوتا اتار کر مسجد میں داخل ہو رہے ہوں یا باہر جا رہے ہوں یا اس وقت پڑھیں جب مسجد کے بڑے گیٹ کے اندر داخل ہورہے ہو ں یا باہر جا رہے ہوں ؟

جواب

جس مقام سے شرعی مسجد کی حدود  کا آغاز ہوتا ہو،  دخولِ مسجد کی دعا اس مقام پر پڑھی جائے گی، نہ کہ مین گیٹ پر اور اسی طرح مسجد سے نکلنے کی دعا بھی  شرعی مسجد کی حدود ختم ہونے پر پڑھی جائے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411100884

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں