بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد میں داخل ہونے کے بعد سلام کرنا


سوال

مسجد میں داخل ہوتے وقت نمازیوں کو سلام کرنا کیسا ہے؟ بالخصوص جو جماعت کے انتظار میں بیٹھے ہوئے ہوں۔

جواب

مسجد میں داخل ہونے کے بعد ان نمازیوں کو سلام کرنا جو کسی عبادت میں مشغول نہیں، صرف نماز کے انتظار میں بیٹھے ہیں جائز ہے، بشرطیکہ اتنی آواز سے ہو کہ عبادت میں مشغول لوگوں کی عبادت میں خلل واقع نہ ہو۔ اور جو کسی عبادت میں مشغول ہیں، انہیں سلام کرنا مکروہ ہے اور ان پر اس کا جواب دینا بھی لازم نہیں ہے۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"السلام تحية الزائرين، والذين جلسوا في المسجد للقراءة والتسبيح أو لانتظار الصلاة ما جلسوا فيه لدخول الزائرين عليهم، فليس هذا أوان السلام فلا يسلم عليهم، ولهذا قالوا: لو سلم عليهم الداخل وسعهم أن لا يجيبوه، كذا في القنية.

يكره السلام عند قراءة القرآن جهراً، وكذا عند مذاكرة العلم، وعند الأذان والإقامة، والصحيح أنه لا يرد في هذه المواضع أيضاً، كذا في الغياثية.

إن سلم في حالة التلاوة المختار أنه يجب الرد، كذا في الوجيز للكردري. وهو اختيار الصدر الشهيد، وهكذا اختيار الفقيه أبي الليث - رحمه الله تعالى - هكذا في المحيط."

(کتاب الکراہیۃ، الباب السابع في السلام وتشميت العاطس، ج: 5، صفحہ: 325، ط: دار الفکر)

الدر المختار وحاشية ابن عابدين میں ہے:

"(قوله: ذاكر) فسره بعضهم بالواعظ لأنه يذكر الله تعالى ويذكر الناس به؛ والظاهر أنه أعم، فيكره السلام على مشتغل بذكر الله تعالى بأي وجه كان رحمتي."

(کتاب الصلاۃ، باب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها، ج: 1، صفحہ: 616، ط: ایچ، ایم، سعید) 

وفیہ ایضا:

"وإن دخل مسجدًا وبعض القوم في الصلاة وبعضهم لم يكونوا فيها يسلم وإن لم يسلم لم يكن تاركًا للسنة اهـ. ...وإذا جلس القاضي ناحية من المسجد للحكم لايسلم على الخصوم، ولايسلم عليه؛ لأنه جلس للحكم والسلام تحية الزائرين."

(كتاب الحظر والإباحة، فصل فی البیع، ج: 6، صفحہ: 413 و 415، ط: ایچ، ایم، سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203200674

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں