بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد میں ستون کے ساتھ صف بندی کرنا


سوال

مسجد کے ہال کے درمیان پلر آنے کی وجہ سے وہاں صف بنانے میں کوئی  کراہت تو نہیں ہے؟

جواب

اگر مسجد میں صف بندی کرتے وقت درمیان میں ستون آ جائے تو اس سے نماز میں کوئی کراہت نہیں آتی، ہاں! اگر صف کے انقطاع سے بچنے کے لیے کوئی مقتدی ستون کے آگے کھڑا ہو جائے جس کی وجہ سے وہ صف سے باہر نکل جائے تو ایسا کرنا درست نہیں اور یہ مکروہ ہو گا۔ (مسجد، فتاوی محمودیہ، جلد 6، صفحہ 483)

المبسوط للسرخسي (2/ 35):
والاصطفاف بين الأسطوانتين غير مكروه؛ لأنه صف في حق كل فريق وإن لم يكن طويلاً وتخلل الأسطوانة بين الصف كتخلل متاع موضوع أو كفرجة بين رجلين وذلك لايمنع صحة الاقتداء ولايوجب الكراهة.

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144108200526

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں