بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم


سوال

مسجد میں نمازِ جنازہ ادا کرنا کیسا ہے؟

جواب

مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنا مکروہ ہے، چاہے میت اور نمازی دونوں مسجد میں ہوں یا میت مسجد سے باہر ہو اور نمازی مسجد میں ہوں یا امام کے ساتھ بعض نمازی مسجد سے باہر ہوں اور بعض نمازی مسجد کے اندر ہوں، یا میت مسجد میں ہو اور امام اور نمازی مسجد سے باہر ہوں۔ البتہ بارش وغیرہ  جیسے عذر کی وجہ سے مکروہ نہیں ہے۔

الفتاوى الهندية (ج:1، ص:165، ط:دار الفكر):

"وصلاة الجنازة في المسجد الذي تقام فيه الجماعة مكروهة سواء كان الميت والقوم في المسجد أو كان الميت خارج المسجد والقوم في المسجد أو كان الإمام مع بعض القوم خارج المسجد والقوم الباقي في المسجد أو الميت في المسجد والإمام والقوم خارج المسجد هو المختار، كذا في الخلاصة.ولاتكره بعذر المطر ونحوه، هكذا في الكافي تكره في الشارع وأراضي الناس، كذا في المضمرات أما المسجد الذي بني لأجل صلاة الجنازة فلاتكره فيه، كذا في التبيين."

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144112201435

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں