بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد میں دوسری جماعت کرانے کا حکم


سوال

کیا کسی مسجد میں جہاں جماعت ہوچکی ہو دوبارہ اپنی جماعت کرواسکتے ہیں ؟

جواب

صورت مسئولہ میں،محلہ کی مسجد جس میں باقاعدہ امام ہوتاہے،جماعت ہوجانے کے بعد اس میں دوبارہ جماعت کراناجائزنہیں، ہاں ایسی مساجد جودورانِ سفر، راستوں پر بنے ہوتے ہیں اور ان کے لیے امام مقرر نہیں ہوتا،ہر مسافروں کی جماعت آکر اپنی جماعت کراتے ہیں تواس قسم کی مساجد میں دوسری جماعت جائز ہے۔


فتوی نمبر : 143101200051

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں