مسجد کے اندر کھونٹیوں پر تسبیح لٹکادی جاتی ہے ؛ تاکہ جسے تسبیح پڑھنی ہو پڑھ لے۔ کیا ایسا کرنا بدعت کہلا ئے گا؟
مسجد میں اس نیت سے تسبیح رکھنا کہ نمازی اس پر اللہ کا ذکر کریں اور درود شریف واستغفار وغیرہ پڑھیں ، جائز ہے ، بدعت نہیں ۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144205201392
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن