بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد میں موجود ضرورت سے زائد قرآن مجید کے نسخے لوگوں کو دینے کا حکم


سوال

مسجد میں رکھے ہوئے قرآنِ کریم کے نسخوں کی تعداد اگر بہت زیادہ ہوجائے تو عوام الناس کو یہ قرآن دے سکتے ہیں ؟

جواب

کسی مسجد میں اگر قرآن پاک کے نسخے اتنے زیادہ جمع ہو جائیں کہ وہ پڑھنے میں ہی نہ آتے ہوں تو وہ نسخے کسی دوسری قریبی مسجد میں دیے جاسکتے ہیں، لیکن لوگوں کو بطورِ ملک قرآنِ کریم کے یہ  نسخے دینا درست نہیں ہے ۔

کفایت المفتی میں ہے:

’’زائد قرآن مجیدوں کو دوسری مساجد یا مدرسوں میں پڑھنے کے  لیے دے دیا جائے؛ کیوں کہ ان کے وقف کرنے والوں کی غرض یہی ہے کہ ان قرآن مجیدوں میں تلاوت کی جائے‘‘۔  (کتاب الوقف، ج:7،  ص : 257) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200860

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں