مسجد میں کپڑے سکھانے کا کیا حکم ہے؟
مسجد کی تعمیر کا مقصد خالص اللہ تعالیٰ کی عبادت ہے، اس لیے مسجد میں کپڑے لٹکا کر یا بچھاکر سکھانا مسجد کے آداب کے خلاف ہے، لہٰذا مسجد میں کپڑے سکھانے سے احتراز کرنا چاہیے، البتہ سخت مجبوری اور متبادل جگہ کا انتظام نہ ہونے کی صورت میں جماعت کی نمازوں کے اوقات کے علاوہ کسی وقت میں مسجد کی شرعی حدود سے باہر کسی جگہ (مثلا وضو خانے وغیرہ) میں کپڑے سکھانے کی گنجائش ہوگی۔
البحرائق میں ہے:
"ولا يجوز أن تعمل فيه الصنائع لأنه مخلص لله تعالى فلا يكون محلا لغير العبادة غير أنهم قالوا في الخياط إذا جلس فيه لمصلحته من دفع الصبيان وصيانة المسجد لا بأس به للضرورة ولا يدق الثوب عند طيه دقا عنيفا."
(كتاب الصلاة، 2/ 38، ط:دار الکتاب الإسلامي)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144510101934
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن