بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد میں زنا کا حکم


سوال

کیا مسجد میں زنا کرنے والا توہینِ مذہب کا مرتکب ہوتا ہے یا نہیں؟

جواب

زنا  گناہِ کبیرہ ہے، قرآنِ کریم کی متعدد آیات اور نبی کریم ﷺ کی کئی احادیث میں اس قبیح فعل کی ممانعت وارد ہوئی ہے، مسجد کے تقدس اور  احترام کے پیشِ نظر مسجد میں زنا کرنے کی قباحت مزید بڑھ جاتی ہے، ایسا قبیح ترین عمل، مسجد، شعائرِ دین اور مذہبِ اسلام کی توہین ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112201535

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں