بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد میں داخل ہونے کے بعد کہاں بیٹھنا چاہیے؟


سوال

مسجد میں داخل ہونے کے بعد کہاں بیٹھنا چاہيے؟

جواب

مسجد میں داخل ہونے کے بعد اگلی صف میں اگرجگہ ہو اور کسی کو ایذاء و تکلیف دیئے بغیر وہاں پہنچ سکتا ہو تو اگلی صف میں دائیں طرف بیٹھنازیادہ بہتر ہے،بصورتِ دیگر جہاں آسانی سے جگہ میسر ہو وہاں بیٹھنا چاہیے،ثواب کی تقسیم امام کے دائیں ، بائیں ہوتی ہے،اس لئے امام کے قریب تر بیٹھے۔

حدیث شریف میں ہے:

"عن أبي هريرة؛ قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"خير ‌صفوف ‌الرجال أولها وشرها آخرها وخير صفوف النساء آخرها وشرها أولها".

(صحيح مسلم، باب تسوية الصفوف...، 326/1، ط: دار إحياء التراث العربي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311101757

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں