بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد میں آگ لگے اور معتکف مسجد سے نکل جائے


سوال

 مسجد میں آگ لگنے کی صورت میں معتکف کا مسجد سے نکلنے کی صورت میں اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟

جواب

اگر مسجد میں آگ لگ جائے اور معتکف کی جان کو خطرہ ہو اور وہ مسجد سے نکل کر فورًا دوسری مسجد میں داخل ہوجائے تو اس کا اعتکاف نہیں ٹوٹے گا، لیکن اگر وہ فورًا دوسری مسجد میں داخل نہ ہو تو اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔

الفتاوى الهندية (1 / 212) :

"فإن خرج من المسجد بعذر بأن انهدم المسجد أو أخرج مكرهًا فدخل مسجدًا آخر من ساعته لم يفسد اعتكافه استحسانًا، هكذا في البدائع. وكذا لو خاف على نفسه أو ماله فخرج، هكذا في التبيين". فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144109201590

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں