بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کے وضو خانے میں چپل اتارنا


سوال

 کیا ہم مسجد  میں نمازيوں كے وضو کی جگہ  اپنےجوتے اتار سکتے ہیں ؟اگر جوتے خشک اور پاک ہوں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں مسجد میں جو جگہ جوتے اتارنے کے لیے مختص ہو جوتے وہیں اُتارے جائیں ،وضو کی جگہ پر تری کی وجہ سےگندگی کا اندیشہ  ہے،اس لیے اس سے پرہیز کریں۔

 فتاویٰ شامی میں ہے:

"(ومن آدابه) عبر بمن لأن له آدابا أخر أوصلها في الفتح إلى نيف وعشرين وأوصلتها في الخزائن إلى نيف وستين .

 وفي الرد :(قوله: إلى نيف وستين) عبارته في الدر المنتقى إلى نيف وسبعين .....  زاد في البحر وغسل ما تحت الحاجب والشارب،والتوضؤ في مكان طاهر".

(كتاب الطهارة،سنن الوضوء،ج:1،ص:125،ط:سعيد)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144310101507

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں