بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 جمادى الاخرى 1446ھ 13 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کو ویران چھوڑ کر اس کا سامان دوسری مسجد میں لگانے کا حکم


سوال

ایک مسجد کا سامان بیچ کر کباڑی پر ، اس کی رقم دوسری مسجد پر لگانا اور اس مسجد کو ویران چھوڑنا کیسا ہے ؟

جواب

صورت ِ مسئولہ میں مسلمانوں پر  مذکورہ مسجد کو آباد کرنا اور اس کی حفاظت کرنا ضروری ہے ،اس کو ویران چھوڑنا درست نہیں ہے  اور اس مسجد کا  ضرورت سے زائد سامان  بیچ کر اس کی رقم اسی مسجد میں صرف کرنا ضروری ہے ، دوسری مسجد میں لگانا شرعاً جائز نہیں ہے ۔

فتاوی شامی میں ہے :

"(ولو خرب ما حوله واستغني عنه يبقى مسجدا عند الإمام والثاني) أبدا إلى قيام الساعة (وبه يفتي) حاوي القدسي 

مطلب فيما لو خرب المسجد أو غيره (قوله: ولو خرب ما حوله) أي ولو مع بقائه عامرا وكذا لو خرب وليس له ما يعمر به وقد استغنى الناس عنه لبناء مسجد آخر (قوله: عند الإمام والثاني) فلا يعود ميراثا ولا يجوز نقله ونقل ماله إلى مسجد آخر، سواء كانوا يصلون فيه أو لا وهو الفتوى حاوي القدسي، وأكثر المشايخ عليه مجتبى وهو الأوجه فتح. اهـ"

(کتاب الوقف،ج:4،ص:358،سعید)

مجمع الانہر میں ہے :

"(ونقض الوقف يصرف) أي يصرفه الحاكم (إلى عمارته) أي الوقف (إن احتاج) إلى العمارة بالفعل (وإلا) أي وإن لم يحتج إلى العمارة بالفعل (حفظ) النقض (إلى وقت الحاجة) إلى العمارة فيصرف إليها.

(وإن تعذر صرف عينه) أي عين النقض إليها بأن لا يصلح (يباع) أي يبيعه نحو المتولي النقض (ويصرف ثمنه إليها) وقت الحاجة لأنه بدل النقض (ولا يقسم) النقض (بين مستحقي الوقف) لأنه جزء من العين وحقهم في المنفعة والعين حق الله تعالى فلا يصرف إليهم."

(کتاب الوقف،شروط تمام الوقف،ج:1،ص:743،داراحیاء التراث العربی)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144601101227

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں