بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کی ضرورت کے لیے جمعہ وعیدین میں چادر گھماکر چندہ کرنا


سوال

مساجد کی دیکھ بھال اور تعمیر کے  لیے جمعہ و عیدین کے موقع پر  چادر گھما کر چندہ اکٹھا کرنا کیسا ہے؟

جواب

مسجد   کے اندر  مسجد   کی ضرورت  کے لیے چندہ کرنا جائز ہے، لہذا جمعہ و عیدین میں خطبہ کے وقت کے علاوہ  میں   چادر  گھماکر  چندہ کرلیا  جائے  تو  یہ  جائز  ہے،  البتہ اس میں درج ذیل شرائط کی رعایت رکھنا ضروری ہے:

(1)  اس  سے کسی نمازی کی نماز  میں خلل نہ  ہو۔

(2)  کسی کو  تکلیف نہ دی جائے، مثلاً  لوگوں کی  گردن پھلانگنا غیرہ۔

(3) مسجد میں شور وشغب نہ کیا جائے۔

(4)  چندہ زبردستی نہ لیا جائے اور چندہ نہ دینے پر  کسی کو عار نہ دلائی جائے۔

  بہتر صورت یہ ہے کہ  اگر مسجد کے دروازوں پر یا کسی بھی مناسب جگہ پر چندے کے ڈ بّے  رکھ  کر ضرورت پوری ہوجاتی ہو تو یہی صورت اختیار کی جائے، اورلوگوں کو چاہیے کہ وہ  حسبِ توفیق خاموشی سے ان ڈبوں میں چندہ ڈالتے رہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212200024

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں