بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کی سیڑھیوں پر وضو بنانا


سوال

مسجد کی سیڑھیوں پر وضو بنانا جائز ہے؟

جواب

اگر کوئی شخص مسجد کی سیڑھیوں پر اس طورپر وضو بناتا ہے کہ وضو کا پانی مسجد میں نہ گرے، تو جائز ہے، اور اگر وضو کا پانی مسجد کے فرش پر گرے تو یہ مسجد کے آداب کے خلاف اور مکروہ ہوگا، لہٰذا اگر مسجد کی حدود میں وضو کا مستعمل پانی گرنے کا احتمال ہو تو مسجد کی سیڑھیوں کے بجائے دوسری جگہ (وضوخانہ وغیرہ میں )جاکر وضو بناناچاہیے۔

بہرحال احتیاط اسی میں ہے مسجد کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر وضو کرنے کے بجائے وضو خانہ میں یا مسجد کے باہر وضو کیاجائے ۔ 

رد المحتار - (8 / 69):

( قوله: وغسل ) عده من الطبيعية تبعًا للاختيار والنهر وغيرهما وهو موافق لما علمته من تفسيرها، وعن هذا اعترض بعض الشراح تفسير الكنز لها بالبول والغائط بأن الأولى تفسيرها بالطهارة ومقدماتها ليدخل الاستنجاء والوضوء والغسل لمشاركتها لهما في الاحتياج وعدم الجواز في المسجد ا هـ فافهم ( قوله: ولايمكنه إلخ ) فلو أمكنه من غير أن يتلوث المسجد فلا بأس به، بدائع، أي بأن كان فيه بركة ماء أو موضع معد للطهارة أو اغتسل في إناء بحيث لايصيب المسجد الماء المستعمل، قال في البدائع: فإن كان بحيث يتلوث بالماء المستعمل يمنع منه؛ لأن تنظيف المسجد واجب ا هـ.

البحر الرائق شرح كنز الدقائق ـ مشكول - (4 / 177):

وفي الخلاصة وغيرها: ويكره الوضوء والمضمضة في المسجد إلا أن يكون موضع فيه اتخذ للوضوء ولايصلى فيه، زاد في التجنيس: لو سبقه الحدث وقت الخطبة يوم الجمعة فإن وجد الطريق انصرف وتوضأ، وإن لم يمكنه الخروج يجلس ولايتخطى رقاب الناس، فإن وجد ماءً في المسجد وضع ثوبه بين يديه حتى يقع الماء عليه ويتوضأ بحيث لاينجس المسجد، و يستعمل الماء على التقدير، ثم بعد خروجه من المسجد يغسل ثوبه، وهذا حسن جدًّا.

فقط والله أعلم 


فتوی نمبر : 144109202363

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں