بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کی حدود سے باہر اعتکاف مین بیٹھنا درست نہیں


سوال

مسجد کی چار دیواری 60فٹ ہے جس میں سے 20فٹ مدرسہ  کے لیے اور باقی 40فٹ مسجد  کے لیے ہیں اور مسجد کا محراب بھی اس 40فٹ کے حساب سے  درمیان میں بنایا گیا ہے مگر مسجد اور مدرسے کے درمیان میں اب تک کوئی دیوار وغیرہ نہیں ہے اور نمازی بھی وہاں مدرسے کی جگہ تک پہنچ جاتے ہیں تو کیا ایسی جگہ میں اعتکاف بیٹھنا درست ہے؟

جواب

مسجد کی حدود سے آگے مدرسہ کی حدود میں اعتکاف کرنا درست نہیں ہے،  اگرچہ مسجد اور مدرسہ کی حد بندی کے لیے دیوار نہ لگائی گئی ہو۔اگر  کسی نے اس جگہ اعتکاف کیا تو اعتکاف درست نہ ہو گا۔ مسجد کی جو حد  ہے وہاں پر کوئی علامت اور نشانی لگا دی جائے اور معتکفین کو بتلا دیا جائے کہ یہاں تک مسجد کی حدود ہے، یہاں سے آگے جانے کی صورت میں اعتکاف ختم  ہو جائے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201602

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں