مسجد کی اندرونی دیواروں پر پھیکی بادامی سفید رنگ کی غلطی سے فرشی لگائی گئی اس ڈیزائن میں کارٹونی طرز کی شکلیں ہیں۔ آدمی کی کھوپڑی ،اس کے ہاتھ ،سانپ، مگرمچھ وغیرہ۔ کیا ان شکلوں کو ویسا ہی رکھا جائے یا پھر سفید آئل پینٹ سے مٹادیا جائے؟
بصورتِ مسئولہ مذکورہ مسجد کی دیواروں پر کیے گئے نقش و نگار کو مٹادیا جائے۔ بہتر یہ ہے کہ مسجد کی اندرونی دیواریں کسی مستند ادارے کے مفتی صاحب کو دکھاکر اس کے مطابق عمل کریں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144207200799
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن