مسجد میں کسی ولی اللہ نیک بزرگ کے مزار یا قبر یا قبر مبارک پر بنے هوۓ قبہ یا گنبد مبارک کی تصویر آویزاں هو یا پینٹ کی گئی ہو تو اس مسجد میں نماز ادا کرنے کا کیا حکم ہے؟ عموماً ایسی تصاویر سامنے فرنٹ پر ہی لگی ہوتی ہیں جن کی طرف قبلہ رخ هو کر نماز ادا کی جاتی ہے!
صورتِ مسئولہ میں نماز ادا ہوجاتی ہے، تاہم مساجد میں قبروں کی یا اس طرح کی تصاویر لگانا درست نہیں ہے، جس سے لوگوں کے عقائد بگڑنے کا اندیشہ ہو یا نماز میں توجہ اللہ تعالیٰ سے ہٹ کر ان چیزوں کی طرف متوجہ ہوتی ہو۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144202200267
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن