بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کی دریوں کو مسجد میں دھونا


سوال

مسجد کی دریوں کو مسجد کے صحن میں دھونے کا کیا حکم ہوگا؟

جواب

مسجد کا ادب واحترام واجب ہے اور اسے ہرقسم کی گندگی  سے پاک صاف رکھنا لازم ہے،لہذادریوں کو مسجد میں دھونے کی صورت میں دریوں سے نکلنے والےمیل کچیل سےمسجدمحفوظ نہیں رہ سکتی،لہذا  مسجد کی دریوں کو مسجد میں دھونا مسجد کے تقدس کے خلاف ہونے کی وجہ سے شرعا جائز نہیں ہے،بہتر یہ کہ مسجد کی دریاں  مسجد کی حدود سے باہر وضو خانے  وغیرہ میں دھولی جائیں۔

الدر المختار وحاشیہ ابن عابدین میں ہے:

"قلت: وبهذا علم أيضا حرمة إحداث الخلوات في المساجد كالتي في رواق المسجد الأموي، ولا سيما ما يترتب على ذلك من تقذير المسجد بسبب ‌الطبخ والغسل ونحوه ورأيت تأليفا مستقلا في المنع من ذلك."

(کتاب الوقف،ج4،ص358،ط:سعید)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144308101823

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں