بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کی چھت پر بلاعذر نمازِجنازہ پڑھنے کا حکم


سوال

کیا مسجد کی چھت پر بلا عذر نماز جنازہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

بصورتِ مسئولہ مسجد کی چھت کا وہی حکم ہے جو مسجد کا حکم ہے، لہذا جیسے مسجد میں بلاعذر جنازے کی نماز پڑھنا مکروہ ہے اسی طرح مسجد کے چھت پر بھی جنازے کی نماز پڑھنا مکروہ ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وسطح المسجد له حكم المسجد، فهو كاقتدائه في جوف المسجد إذا كان لايشتبه عليه حال الإمام."

(باب الإمامة، ج:1، ص:587، ط:ايج ايم سعيد)

المحیط البرہانی میں ہے:

"وانما يكره الصلوة على الجنازة فى المسجد الجامع و مسجد الحي عندنا."

(كتاب الصلوة، الفصل الثاني والثلاثون، ج:3، ص:108، ط:المجلس العلمى)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144204201170

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں