اگر گھر سے باہر جاتے وقت راستے میں یا گلی میں مسجد آتی ہو، کیا حائضہ عورت مسجد کے باہر یعنی مسجد کے سامنے سے گزر سکتی ہے؟
اَیّام میں مسجد کے قریب یا سامنے سے گزرنے میں کوئی حرج نہیں ۔ عورت کے لیے ان دنوں میں مسجدِ شرعی کی حدود میں داخل ہونا منع ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109200641
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن