بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کا پرانا اے سی دوسری مسجد میں لگانے کا حکم


سوال

 ایک مسجد میں اے سی لگا ہوا تھا، وہ بہت پرانا ہوگیا، اب اس کو اتار کر نیا اے سی  لگوایا ہے تو  کیا پرانا  اے سی  دوسری مسجد میں لگا سکتے ہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ اے سی اس مسجد کی حاجت سے زائد ہو اور آئندہ کسی وقت اس کی ضرورت واقع ہونے کا احتمال بھی نہ ہو اور رکھا رہنے میں ضائع  ہونےکا اندیشہ ہو تو دوسری  مسجدمیں  استعمال کرنادرست ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(قوله: ومثله حشيش المسجد إلخ) أي الحشيش الذي يفرش بدل الحصر، كما يفعل في بعض البلاد كبلاد الصعيد كما أخبرني به بعضهم قال الزيلعي: وعلى هذا حصير المسجد وحشيشه إذا استغنى عنهما يرجع إلى مالكه عند محمد وعند أبي يوسف ينقل إلى مسجد آخر، وعلى هذا الخلاف الرباط والبئر إذا لم ينتفع بها اهـ وصرح في الخانية بأن الفتوى على قول محمد قال في البحر: وبه علم أن الفتوى على قول محمد في آلات المسجد وعلى قول أبي يوسف في تأبيد المسجد اهـ والمراد بآلات المسجد نحو القنديل والحصير، بخلاف أنقاضه لما قدمنا عنه قريبا من أن الفتوى على أن المسجد لا يعود ميراثا ولا يجوز نقله ونقل ماله إلى مسجد آخر." 

(کتاب الوقف، باب فرع بناء بيتا للإمام فوق المسجد، ج:4، ص:359، ط: سعید)

فتاوی ہندہ میں ہے:

"وذكر أبو الليث في نوازله ‌حصير ‌المسجد إذا صار خلقا واستغنى أهل المسجد عنه وقد طرحه إنسان إن كان الطارح حيا فهو له وإن كان ميتا ولم يدع له وارثا أرجو أن لا بأس بأن يدفع أهل المسجد إلى فقير أو ينتفعوا به في شراء حصير آخر للمسجد والمختار أنه لا يجوز لهم أن يفعلوا ذلك بغير أمر القاضي، كذا في محيط السرخسي."

(کتاب الوقف، الباب الحادي عشر في المسجد وما يتعلق به، الفصل الأول فيما يصير به مسجدا وفي أحكامه وأحكام ما فيه، ج:2، ص:458، ط: رشیدیة)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144411102892

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں