بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کے فنڈ سے بیٹی کی پیدائش پر امام مسجد کی امداد کرنا


سوال

امامِ مسجد کو  بیٹی کی پیدائش پر مسجد کے فنڈ سے کچھ دینا کیسا ہے؟

جواب

مسجد میں اگر اس امام اور مؤذن کی مدد وغیرہ کے لیے الگ سے فنڈ قائم ہو تو اس میں امام کا تعاون کیا جاسکتا ہے، باقی مسجد کے عمومی چندہ سے یہ تعاون اس وقت درست ہوگا جب چندہ لیتے وقت اس بات کی وضاحت کی گئی ہو کہ یہ رقم ملازمین کی امداد میں بھی استعمال ہوگی، یا مسجد انتظامیہ نے باہمی اتفاق سے اس سلسلے میں ضابطہ بنایا ہوا ہو کہ اس طرح کے ضرورت کے مواقع پر متعین امداد کی جائے گی، ورنہ نہیں۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 435):
"يس للقاضي أن يقرر وظيفة في الوقف بغير شرط الواقف، ولا يحل للمقرر الأخذ إلا النظر على الواقف بأجر مثله، قنية.
(قوله: ليس للقاضي أن يقرر وظيفة في الوقف إلخ) يعني وظيفة حادثة لم يشرطها الواقف أما لو قرر في وظيفة مشروطة جاز إلا إذا شرط الواقف التقرير للمتولي كما قدمناه عن الخيرية وقال الخير الرملي في حاشية البحر". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144108201605

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں