بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کے دروازہ پر حقہ بنانا


سوال

مسجد کے دروازے پر حقہ کے بنانے کا شرعی حکم کیا ہے؟

جواب

مسجد کے دروازہ پر حقہ بنانے سے مراد اگر یہ ہو کہ مسجد کے دروازےپر حقہ کی دکان ہو اور وہاں حقہ کے آلات بنائے جائیں تو شرعاً یہ جائز ہے، اور اگر یہ مقصد ہو کہ مسجد کے دروازے کے پاس حقہ بناکر پیا جائے جس کا دھواں اور بدبو  مسجد میں آئے تو یہ مکروہ ہے، مساجد  اللہ تعالیٰ کے گھر ہیں، اور ان میں فرشتے ہوتے ہیں، جنہیں بدبو سے تکلیف ہوتی ہے، اس لیے اس کے قریب بدبو دار چیز  کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہیے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107201075

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں