بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کے چندے سے مسجد کے مزدوروں کو کھانا کھلانا


سوال

کیا مسجد کے پیسے سے مسجد کاکام کرنے والوں کو کھانا کھلایا جاسکتاہے  جب کےوہ مسجد کے کام اللہ کی رضا کے لیے کرتےہیں؟

جواب

جو لوگ اللہ کی رضا کے لیے مسجد کا کام کر رہے ہیں،اپنے کام کی تنخواہ مسجد سے نہیں لے رہے،تو ان کو مسجد کے چندہ کی رقم سے کھانا کھلانا ضروری نہیں ہے،اور غیر ضروری کام میں مسجد کے چندہ کی رقم کو صرف نہیں کرنا چاہیے،بہتر یہ ہے کہ وہ خود اپنے کھانے پینے کا انتظام کرلیں،یا کوئی اور اپنی جانب سے ان کے کھانے پینے کا نتظام کردے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"على أنهم صرحوا بأن ‌مراعاة غرض الواقفين واجبة، وصرح الأصوليون بأن العرف يصلح مخصصا.....الخ."

(کتاب الوقف،ج4،ص445،ط؛سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403101278

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں