بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کے باہر پانی کی مشین لگانا


سوال

مسجد کے باہر پانی کی مشین لگا سکتے  ہیں؛  تاکہ لوگ پانی پی سکیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مسجد کے چندے سے مسجد کے باہر  عام لوگوں کے  لیے پانی  کی مشین نہیں لگا سکتے ، مسجد کی آمدنی کو مسجد کے مصالح میں خرچ کرنا ضروری ہے۔ ہاں  اگر مخیر حضرات اپنی ذاتی رقم سے پانی کی مشین  لگانا چاہیں اور  اس سے آمد و رفت میں کوئی پریشانی نہ ہو تو اس کی شرعًا اجازت ہوگی، البتہ جو بجلی مسجد کی استعمال ہوگی اس  کی مد میں رقم مسجد میں جمع کرادی جائے۔

فتاوی رحیمیہ میں  ہے:

"جو رقم مسجد کے نام سے آئی ہے ، اس رقم سے گاؤں میں پانی پہنچانے کے  لیے ٹنکی نہیں بنا سکتے ، خواہ وہ مسجد کی جگہ اور اس کے احاطہ میں بنائی جائے۔"

(فتاوی رحیمیہ، جلد 9/صفحہ 282)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307102197

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں