مسجد کی بالائی منزل پر نماز باجماعت ادا کی جاتی ہے، جگہ پر ہونے پر نیچے تہ خانے میں اقتدا کا کیا حکم ہے ؟
جس زمین پر مسجدِ شرعی بنائی جائے، اس جگہ کی سطح ِ زمین او ر اس کے نیچے سب کا سب مسجدِ شرعی کے حکم میں ہوتا ہے، پس صورتِ مسئولہ میں جو کیفیت سائل نے بتلائی ہے،مسجد کے تہ خانے سے اقتدا کرنے والے کی اقتدا درست ہے بشرطیکہ مقتدی کو امام کی حالت کا علم ہو کہ کون سے رکن میں ہے؛ تاکہ اقتدا کر سکے۔
یہ جواب اس صورت میں ہے جب کہ "بالائی منزل" سے سائل کی مراد زمینی منزل ہو جو کہ تہ خانہ کے اوپر ہوتی ہے اور اگر سائل کی مراد یہ ہے کہ زمینی حصے سے اوپر بالائی مسجد پر جماعت ہوتی ہے تو اس صورت میں اقتدا تو درست ہے، البتہ بلا عذرِ شرعی زمینی منزل چھوڑ کر مسجد کے بالائی حصے پر جماعت کرانا مکروہ ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 587):
" أقول: حاصل كلام الدرر أن اختلاف المكان مانع مطلقًا، وأما إذا اتحد، فإن حصل اشتباه منع وإلا فلا، وما نقله عن قاضي خان صريح في ذلك."
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144206200975
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن