بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کے اسپیکر کے ذریعہ لوگوں کو شادی بیاہ کی دعوت میں بلانے کا حکم


سوال

ہمارے علاقے  میں شادی بیاہ  کی دعوت کے لیے لوگوں کو مسجد اسپیکر پر بلایا جاتا ہے تو شرعًا ایسا کرنا ٹھیک ہے یا نہیں ؟

جواب

مسجد  کا  اسپیکر  اذان  و  اقامت، نماز  اور  مسجد  میں  وعظ و نصیحت کے  لیے ہوتا ہے،  اس  لیے مسجد کے اسپیکر کے ذریعہ لوگوں کو  اپنی ذاتی تقریبات  کی دعوت دینا وقف  کی شرائط  کی خلاف ورزی پر مشتمل ہونے  کی وجہ سے جائز نہیں ہے۔

ملحوظ رہے کہ مسجد کے اسپیکر سے نمازِ جنازہ  کے اعلان، اور انسانی جان کی حرمت کی خاطر گم شدہ بچے کے لیے اعلان کی اجازت ہے، اسی طرح مسجد کے اندر ملنے والی چیز کا اعلان  مسجد کے اندر  موجود لوگوں کے لیے کرنے کی گنجائش ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109203094

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں