بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 رجب 1446ھ 13 جنوری 2025 ء

دارالافتاء

 

مسجد کے سرکاری گیس اور بجلی کے کنکشن سے امام کو گیس اور بجکی کا کنکشن دینے کا حکم


سوال

سرکاری مسجد ہے ،گیس اور بجلی کا کنکشن سرکاری دفتر سے ہے ،آیا مسجد کے امام  کو اس کنکشن سے بجلی اور گیس دی جاسکتی ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں سرکاری مسجد کے سرکاری دفتر سے بجلی اور گیس کے کنکشن سے مسجد کے امام  کو متعلقہ ادارہ کی انتظامیہ کی اجازت  سے بجلی اور گیس کا کنکش دیا جاسکتا ہے، بلااجازت یہ عمل جائز  نہیں ہوگا۔

''البحرالرائق'' میں ہے:

''السادسة: في بيان من يقدم مع العمارة وهو المسمى في زماننا بالشعائر ولم أره إلا في الحاوي القدسي، قال: والذي يبتدأ به من ارتفاع الوقف عمارته شرط الواقف أو لا، ثم ما هو أقرب إلى العمارة وأعم للمصلحة، كالإمام للمسجد والمدرس للمدرسة يصرف إليهم إلى قدركفايتهم، ثمالسراجوالبساط كذلك إلى آخر المصالح ."

(كتاب الوقف، الاستدانة لأجل العمارة في الوقف، ج: 5، ص: 227، ط: دار الكتاب الإسلامي)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144602100562

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں