بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کے پریشر پمپ کا اہلِ محلہ کا استعمال کرنا


سوال

مسجد کے لیے باہر کسی کی زمین پر پریشر پمپ اس ارادے سے لگا دیا گیا ہے کہ اگر پانی زیادہ نکل آیا تو مسجد کے علاوہ محلے میں جس کی ضرورت ہو تو پریشر پمپ سے اپنی ہی بجلی پر براہِ راست کنکشن لگا کر استعمال کرےگا۔ اب چوں کہ پانی زیادہ ہے؛ اس لیے محلے والے استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

بصورتِ مسئولہ  واقف (وقف کرنے والے) نے جن شرائط کے ساتھ پانی کا پریشر پمپ مسجد کے لیے وقف کیاہے انہیں شرائط کے مطابق اسے استعمال کیا جائے گا۔ اگر واقف نے مسجد کے ساتھ قریبی اہلِ محلہ کے استعمال کی بھی اجازت دی تو مسجد  کی ضرورت پوری ہونے کے بعد اس پمپ کے ذریعے اضافی پانی  نکال کر اہل محلہ کے لیے استعمال کرنا جائز ہوگا۔ اور اگر واقف نے صرف مسجد  کے لیے خاص طور پر وقف کیاہے تو اس پریشر پمپ کو صرف مسجد کے لیے ہی استعمال کیاجائے گا۔

"شرط الواقف كنص الشارع أي في المفهوم والدلالة ووجوب العمل به".

(فتاوی شامی، 4/433، کتاب الوقف، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200805

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں