بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کا وضو خانہ منتقل کرنا


سوال

کیا مسجد کا وضو خانہ تعمیراتی مطالبات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی پرانی جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرسکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ شرعی مسجد  (یعنی جس احاطہ  میں پنج وقتہ نماز  با جماعت ادا کی جاتی ہے) ایک مرتبہ بن جاۓ تو اس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا جائز نہیں ہے، البتہ ضروریات مسجد کو مسجد کی حدود سے باہر مسجد کے احاطے میں جہاں  چاہے منتقل کرسکتے ہیں، لہذا صورت مسئولہ میں مسجد کا وضو خانہ   تعمیری سہولیات کے پیش  نظر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا جائز ہے۔

فتاوی شامی ہے:

"إذا بنى مسجدا وأذن للناس بالصلاة فيه جماعة فإنه يصير مسجدا."

(‌‌كتاب الوقف،356/4، ط: سعید)

فتاوی شامی ہے:

"ولو ‌خرب ‌ما ‌حوله ‌واستغني ‌عنه ‌يبقى ‌مسجدا ‌عند ‌الإمام ‌والثاني) أبدا إلى قيام الساعة (وبه يفتي)."

(‌‌كتاب الوقف،385/4، ط: سعید)

البحر الرائق  میں ہے:

"وفي البزازية أرادوا نقض المسجد وبناؤه أحكم من الأول إن لم يكن الباني من أهل المحلة ليس لهم ذلك وإن كان من أهل المحلة لهم ذلك اهـ."

(كتاب الوقف،271/5، ط: دار الكتاب الإسلامي)

حلبی کبیر میں ہے:

" فالحاصل ان المساجد بنيت لاعمال الآخرة مما ليس فيه توهم اهانتها وتلويثهامما ينبغي التنظيف منه .... يكرہ التوضؤ فی المسجد الا اذاکان فی موضع اعد لذلک لانه مستثنی منه حینئذ."

(فصل فی احکام المساجد، 611، ط:سہیل اکیڈمی لاہور)

الموسوعۃ الفقہیہ الکویتیہ میں ہے:

"يكره التوضؤ في المسجد إلا في  إناء أو في موضع أعد لذلك، نص عليه الحنفية وأحمد في رواية، وهو قول مالك وإن جعله في طست.

وقال الشافعية والحنابلة على الصحيح من المذهب: يباح الوضوء والغسل في المسجد إذا لم يؤذ به أحدا، ولم يؤذ المسجد.

وقال سحنون: لا يجوز التوضؤ بصحن المسجد؛ لقول الله تعالى: ( {في بيوت أذن الله أن ترفع} ) فوجب أن ترفع وتنزه عن أن يتوضأ فيها؛ لما يسقط فيها من غسالة الأعضاء من الأوساخ والتمضمض والاستنشاق، وقد يحتاج للصلاة بذلك الموضع آخر فيتأذى بالماء المهراق فيه،  وقد روي أن رسول الله قال: اجعلوا مطاهركم على أبواب مساجدكم ." 

(‌‌وضوء،‌‌مكروهات الوضوء،التوضؤ في المسجد،384/43، ط:طبع الوزارة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507101601

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں