مسجد کے پاس جو استنجا خانہ یا وضو خانہ ہوتا ہے ،اس میں اس نیت سے کام کرے کہ وضو خانہ بنانے میں ہاتھ بٹاؤں گا تو ثواب ملے گا، کیا ایسا کرنا درست ہے ؟
مسجد کا وضو خانہ یا استنجاخانہ، مسجد کی ضروریات میں شامل ہیں ، اس لیے اگر کوئی شخص مسجد کے وضو خانے یا استنجا خانہ کی تعمیر میں ثواب کی نیت سے شریک ہوتا ہے تو ان شاء اللہ اسے اس کاثواب حاصل ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144211200671
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن