بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کا قرآن باہر لےجانا


سوال

مسجد میں وقف کردہ قرآن مجید پڑھنے کے لیے گھر پر یا کسی اور جگہ لے جا سکتے ہیں؟

جواب

جس مسجد کے لیے قرآنِ مجید وقف ہو، پڑھنے کے لیے اس مسجد  سے باہر نہیں لے جا سکتے۔

فتاوی محمودیہ میں ہے :

’’جو پارے یا کتب جس مسجد کے لیے وقف ہوں ان کو دوسری جگہ لے جانے کی اجازت نہیں‘‘۔ (ج۱۴ / ص۵۸۵)

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4 / 365):
’’وفي الدرر: وقف مصحفًا على أهل مسجد للقراءة إن يحصون جاز، وإن وقف على المسجد جاز ويقرأ فيه، ولايكون محصورًا على هذا المسجد، وبه عرف حكم نقل كتب الأوقاف من محلها للانتفاع بها، والفقهاء بذلك مبتلون فإن وقفها على مستحقي وقفه لم يجز نقلها‘‘. فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144109200933

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں