بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کا محراب درمیان میں نہ ہوتو امام کہاں کھڑاہو؟ محراب اونچاہوتو کیاحکم ہے؟


سوال

 مسجد میں عمومًا محراب درمیان میں ہوتاہے اگر درمیان میں نہ ہو تو نمازیوں کی نماز میں فرق آئے گا کہ نہیں ؟دوسرا یہ کہ اگر محراب مسجد کی فرش سے چھ سات انچ اوپر بنایا گیا ہو تو اس صورت میں کیا حکم ہوگا؟  رہنمائی فرمائیں!

جواب

1:مسجد میں محراب درمیان میں ہوناچاہئے تاکہ دونوں طرف صفیں برابررکھنے میں آسانی ہو، لیکن کسی عذرکی وجہ سے محراب وسط ِ مسجدمیں  نہ ہوتو ایسی صورت میں اگرامام صف کے درمیان کھڑاہوسکتاہے توصف کے درمیان کھڑاہونا چاہیے اوراگرصف کے درمیان میں کھڑاہونامشکل ہے ،مثلًا جگہ میں تنگی ہوجاتی ہےتوپھردائیں اوربائیں کھڑاہوسکتاہے، باقی نمازیوں کی نماز میں کسی بھی صورت میں فرق نہیں آئے گا۔ سنن ابی داؤد میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: امام کو درمیان میں (کھڑا) کیا کرو، اور صفوں میں خلا پُر کیا کرو۔

سنن ابی داؤد میں ہے:

" باب مقام الإمام من الصف

 حدثنا جعفر بن مسافر، حدثنا ابن أبي فديك، عن يحيى بن بشير ابن خلاد، عن أمه، أنها دخلت على محمد بن كعب القرظى فسمعته يقول:حدثني أبو هريرة قال: قال رسول الله- صلى الله عليه وسلم -: "وسطوا الإمام، وسدوا الخلل"

(سنن ابی داؤد ، باب مقام الإمام من الصف 2/ 18:دار الرسالة العالمية)

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"وينبغي للإمام أن يقف بإزاء الوسط، فإن وقف في ميمنة الوسط أو في ميسرته فقد أساء لمخالفة السنة. هكذا في التبيين."

(الفتاوى لهندية: كتاب الصلاة،الباب الخامس في الإمامة وفيه سبعة فصول،  الفصل الخامس في بيان مقام الإمام والمأموم (1/ 89)،ط. رشيديه)

2:صورتِ مسئولہ میں امام کامحراب میں چھ سات انچ   کی اونچائی پر کھڑا ہونےسے چوں کہ مقتدیوں سے قابلِ لحاظ امتیاز ظاہر نہیں ہوتا، اس لیے امام کاچھ سات انچ کی اونچائی پر کھڑا ہو کر امامت  کرنا اور نماز پڑھانا بلا کراہت جائز ہے۔ البتہ اگر بلا ضرورت  ایک ذراع  (شرعی گز = 18 انچ) کے برابر یا اس سے زیادہ اونچامحراب ہواورامام اتنی اونچائی  پر کھڑا ہو جس سے امتیاز حاصل ہوتا ہو اور امام کے ساتھ مقتدی  بھی نہ ہوں تو پھر مکروہ ہو گا۔ اگر اتنا اونچامحراب ہواوراس جگہ پر امام کو کھڑے ہونے کی ضرورت پیش آئے تو کچھ مقتدی بھی امام کے ساتھ کھڑے ہوجائیں، اس صورت میں  مکروہ نہیں ہوگا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين میں ہے:

"(وانفراد الإمام على الدكان) للنهي، وقدر الارتفاع بذراع، ولا بأس بما دونه، وقيل ما يقع به الامتياز وهو الأوجه ذكره الكمال وغيره (وكره عكسه) في الأصح وهذا كله (عند عدم العذر) كجمعة وعيد، فلو قاموا على الرفوف والإمام على الأرض أو في المحراب لضيق المكان لم يكره لو كان معه بعض القوم في الأصح،(عند عدم العذر) كجمعة وعيد."

(کتاب الطهارۃ، باب ما يفسد الصلاة و ما يكره فيها، ج: 1، 646، ط: ایچ، ایم، سعید)

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"ويكره قيام الإمام وحده في الطاق وهو المحراب ولا يكره سجوده فيه إذا كان قائما خارج المحراب هكذا في التبيين وإذا ضاق المسجد بمن خلف الإمام فلا بأس بأن يقوم في الطاق. كذا في الفتاوى البرهانية ويكره أن يكون الإمام وحده على الدكان وكذا القلب في ظاهر الرواية. كذا في الهداية وإن كان بعض القوم معه فالأصح أنه لا يكره. كذا في محيط السرخسي ثم قدر الارتفاع قامة ولا بأس بما دونها ذكره الطحطاوي وقيل: إنه مقدر بما يقع به الامتياز، وقيل: بمقدار الذراع اعتبارا بالسترة وعليه الاعتماد. كذا في التبيين وفي غاية البيان هو الصحيح. كذا في البحر الرائق."

(کتاب الطهارۃ، الباب السابع فيما يفسد الصلاة وما يكره فيها، الفصل الثاني فيما يكره في الصلاة وما لا يكره، ج: 1، صفحه: 108، ط: دار الفکر)

 البحر الرائق شرح كنز الدقائق  میں ہے:

"(قوله: وانفراد الإمام على الدكان وعكسه) أما الأول فلحديث الحاكم مرفوعا «نهى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أن يقوم الإمام فوق ويبقى الناس خلفه» وعللوه بأنه تشبه بأهل الكتاب فإنهم يتخذون لإمامهم دكانا أطلقه فشمل ما إذا كان الدكان قدر قامة الرجل أو دون ذلك وهو ظاهر الرواية وصححه في البدائع لإطلاق النهي وقيده الطحاوي بقدر القامة ونفى الكراهة فيما دونه وقال قاضي خان في شرح الجامع الصغير إنه مقدر بذراع اعتبارا بالسترة وعليه الاعتماد وفي غاية البيان وهو الصحيح وفي فتح القدير وهو المختار لكن قال الأوجه الإطلاق وهو ما يقع به الامتياز لأن الموجب وهو شبه الازدراء يتحقق فيه غير مقتصر على قدر الذراع اهـ."

(کتاب الصلاۃ،باب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها، تغميض عينيه في الصلاة، ج: 2، صفحه: 28، ط:  دار الكتاب الإسلامي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405101063

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں